تازہ ترینعلاقائی

قصور:تاوان کے لیے اغواکیا گیانوجوان ہلاک کرکے لاش نہر میں پھینک دی

kasurقصور( حا فظ جاویدالرحمن سے ) بستی خادم آباد کھارا روڈ قصور کے رہائشی نوجوان کو ایک لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کرنے والے نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مغوی کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش بی آر بی نہر کنارے کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی مقتول رمضان کے چچا محمد صالح نے پولیس کو بتایا کہ اس کا داماد اور بھتیجا محمد رمضان جس کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی گھر سے فیکٹری جانے کیلئے نکلا مگر واپس نہ آیا تا ہم اس کے موبائل فون سے ملزمان نے ہمیں پیغام دیا کہ ایک لاکھ روپے کا انتظام کرو ورنہ تا ہم اگلے دن ملزمان نے اسی موبائل سے انہیں فون پر بتایا کہ مقتول محمد رمضان کی نعش بی آر بی کنارے پڑی ہوئی ہے پولیس تھانہ صد ر نے نعش کو قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈھاکہ فال !البدر والشمس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker