تازہ ترینعلاقائی

صحافی عبدالمتین پرقاتلانہ حملہ اوردھمکیوں کے خلاف صحافی برادری کاشدیداحتجاج۔

downloadقصور(حافظ جاویدالرحمن سے )صحافی پرقاتلانہ حملہ اوردھمکیاں پولیس تھانہ صدرنے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق مقامی صحافی عبدالمتین کے گھرپرگذشتہ روز3نامعلوم افرادکی طرف سے قتل کردینے کی دھمکیاں اورفائرنگ جس سے وہ بال بال بچ گئے ۔تھانہ صدرقصورنے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ایک۔جس کی بابت قصورکی صحافی برادری نے سخت غم وغصے کااظہارکیااورکچہری پمپ پر الحاج شوکت نقشبندی ،فضل حسین بھٹہ ،اکرم ،سمیع اللہ جٹ ،زبیراحمدبھٹی ،احسان خاں،باغ علی بھٹی ،حافظ جاوید الرحمن ،مہرفاروق عالم ،آصف ،ملک عارف نے شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ سچائی سامنے لانے پرسماج دشمن عناصرکی طرف سے دی جانیوالی دھمکیاں اورقاتلانہ حملوں سے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔بلکہ ان کے حوصلے اوربلند ہونگے۔صحافی برادری ،سیاسی وسماجی تنظیموں اورتاجربرادری سے مل کر شدیداحتجاج کیااور صحافی عبدالمتین پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کوفوری گرفتارکرنے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ:عرس مبارک حضرت پیر وارث شاہ کی تقریبات جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker