تازہ ترینعلاقائی

قصور:ضلع قصور میں جعلی پیروں اور عاملوں کا سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا دھندہ وسیع پیمانے پر

قصور( حا فظ جاوید الرحمن سے ) ضلع قصور میں جعلی پیروں اور عاملوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا دھندہ وسیع پیمانے پر پھلا کر اپنے کارندوں ،مرید خاص اور چیلوں کے ذریعے نیٹ ورک کو مختلف قصبات تک لے جا کر اہل علم کے لئے والیہ نشان پیدا کر دیا ہے سادہ لوح عوام ان جعلی پیروں اور عاملوں کے ہاتھوں نہ صرف اپنا مال و دولت گنوا بیٹھتے ہیں بلکہ زیورات ،اور اکثر اوقات میں عزتیں بھی نیلام ہو جاتی ہیں حکمران ،ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے ادارے ،مذہبی حلقے ،خطیب ،اور آئمہ کرام خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں قصور شہر میں ان جعلی پیروں اور عاملوں کے آستانے قبرستان بلھے شاہ ،قبرستان کوٹ حلیم خاں ،مائی جٹو والی قادی ونڈ روڈ ،پیرو والا روڈ ،سلامت پورہ ،کوٹ مراد خاں ،جماعت پورہ قادر آباد ،ڈنگی پورہ ،روڈ کوٹ ،بڑا قبرستان ،قبرستان کوٹ بڈھا ،فضل خاں کالونی ،اور دیگر درجنوں جگہوں پر واقع ہیں نام نہاد عامل اپنے کالے کرتوتوں اورعلم کے ذریعے نہ صرف مقامی آبادی کا جینا حرام کر رکھا ہے بلکہ اس کے آستانہ پر آنے والے سادہ لوح افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا مکروہ دھندہ ایک عرصہ سے جاری ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے بڑے گوشت پر سوئیاں لگا کر ااس پر عمل کرکے قریبی قبرستان میں قبرون میں دبانے کا مکروہ دھندہ بھی کرتا ہے جس سے قبرستان کی بے حرمتی دھڑے سے جاری ہے قبرستان کی بے حرمتی پر حتجاج کرنے والوں کو اپنے پالتو غندوں کے ذریعے پٹانا ایک معمول بن چکا ہے معروف سماجی کارکن محمد یوسف آرائیں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ کو بند کرانے کیلئے حکومتی سطح پر ایک تحریک چلائیں گے اور عوامی نماندگان پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جا ئے گاانہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جعلسازوں سے عوام کو نجات دلائیں

یہ بھی پڑھیں  لاپتہ افراد کا عالمی دن !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker