تازہ ترینعلاقائی

قصور: ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی

kasurقصور(ڈیسک رپورٹر) قصور میں الصبح دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس کے مطابق پہلا ٹریفک حادثہ قصور،لاہور روڈ پربس ٹرمینل کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،جنھیں قریبی اسپتال متنقل کر دیاگیا۔ دوسرا ٹریفک حادث لاہور دیپالپور روڑ پر پیش آیا۔جہاں قصور سے ملتان جانے والی بڑی مسافربس اورٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی۔ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قصور اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشوتش ناک ہیں ،جنھیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گھتی سلجھ گئی ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker