تازہ ترینعلاقائی

قصور:مصالحتی کمیٹی کے ممبران کی تھانہ میں نگران کی حیثیت ہے،آرپی شیخوپورہ

pak 13 02 13قصور(بیورورپورٹ)مصا لحتی کمیٹی کے ممبران کی تھانہ میں نگران کی حیثیت ہے اگر کو ئی ممبرتھانہ میںSHOکی ٹاؤٹی کر تاہو ا پا یا گیاتوفوراًتھانہ سے نکا ل دیا جا ئے گا۔آ پ فریقین کے مابین مصالحت کرواکر اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔اس طرح معاشرے سے جرائم میں کمی واقع ہوگی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار آرپی شیخوپورہ ذوالفقار احمد چیمہ نے ضلع قصور کی مصالحتی کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر تمام عہدیداران نے اپنی اپنی کا رکردگی کی بابت آرپی او شیخوپورہ کو رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اب تک ضلع قصور میں مصالحتی کمیٹیوں کو کل 830مقدمات دئیے گئے جن میں سے 582مقدمات کے فریقین کے مابین مصا لحت کرادی گئی ہے جس میں تھانہ اے ڈویژن قصور کی مصالحتی کمیٹی نے 131میں 112مقدمات ،تھانہ کھڈیا ں کی مصالحتی کمیٹی نے 55میں سے 46مقدمات،تھانہ صدرقصور کی مصالحتی کمیٹی نے 78میں سے 46مقدمات ،تھانہ سٹی پتوکی کی مصالحتی کمیٹی نے 78میں سے 58مقدمات قابل ذکر ہیں۔آرپی او شیخوپورہ نے مصالحتی کمیٹیوں کی اس کارکردگی کو بہت سراہااور ان کے عہدیداران کی حوصلہ افزائی کی۔اور کہا کہ آئندہ اچھی کا رکردگی پر شیلڈ یں ،اسناداورنقد انعامات بھی دئیے جا ئیں گے۔اس موقع پر انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدائت کی کہ آپ کا کام صرف ڈاکو ؤں ،اشتہاریوں،اغواء برائے تاوان کے ملزمان ،نقب زنوں،مویشی چوروں کا پیچھا کرنااور سنگین مقدمات کی تفتیش کر ناہے تمام لڑائی جھگڑوں کے مقدمات مصالحتی کمیٹیوں کے ذمہ لگائیں۔اور اگرکسی ایس ایچ او نے مصالحتی کمیٹی کو مقدمہ دینے میں لیت ولعل سے کا م لیا تو اس کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی۔اس موقع پر ڈی پی او قصور سید خرم علی ، ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ خاں ،ایس پی انویسٹی گیشن حماد د رضا اور اے ایس پی صدر سرکل شائستہ ندیم ،ڈی ایس سٹی محمد اکرام خاں اور ڈی ایس پی پتوکی سرکل صابر حسین بھٹہ بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈی پی او آفس قصورمیں انہوں نے تمام تھانوں کے اہم مقدمات کا جائزہ لیاانکے مدعیوں سے ملاقات کی اور انکا موقف سنا۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان کے14اضلاع میں اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker