تازہ ترینعلاقائی

قصور:DHQہسپتال میں ڈیلی ویجز اور میڈیکل ریپ کا راج

kasurقصور( حافظ جاویدالرحمن سے )DHQہسپتال میں خادم اعلیٰ کے احکامات نظراندازکئے جا رہے ہیں تفصیل کے مطابقDHQہسپتال قصور میں دورانِ ڈیوٹی میڈیکل ریپ ڈاکٹروں سے ڈیل کر تے ہیں جبکہ MS ڈاکٹر صادق وقار نے ہسپتال میں جگہ جگہ نوٹ لگا رکھے ہیں کہ اگرڈیوٹی کے دوران کسی بھی میڈیکل ریپ کو ہسپتال میں دیکھا گیا تو حوالا پولیس کیا جائے گا۔یہ سب فارمیلٹی ہے ڈاکٹر ہر روز اپنے کمروں میں دورانِ ڈیوٹی میڈیکل ریپ سے سر عام ڈیل کرتے ہیں جبکہ مریض دروازں پر کھڑے اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کب ڈاکٹر ہمیں چیک کرے۔جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے افراد کو فارغ کر دینے کے ا حکامات جاری کئے مگر DHQ ہسپتال قصور میں ابھی تک سرجیکل آوٹ ڈور میں ۔۔۔۔۔۔ ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کمرہ نمبر 9 میں راجہ جبکہ ایمرجنسی میں نائٹ ڈیوٹی میں۔۔۔۔۔۔۔ شاہ کام کررہے ہیں جبکہ ان افراد کا ہسپتال کی انتظامیہ میں اندراج نہیں ہے۔ایک ذرائع سے معلوم ہوا ہے کی یہ افراد ہسپتال کے کچھ ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینکوں پر کام کرتے ہیں اور ڈاکٹر ز ڈیوٹی ٹائم پر انہیں ساتھ لے آتے یں جبکہ ان افراد کو ہسپتال سے ڈیلی اجرت تو نہیں ملتے بلکہ یہ ہسپتال میں آئے مریضوں کو مختلف طریقوں سے لوٹتے ہیں اور ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینکوں پر سہولیات اور بہتر چیک اپ کے بارے میں بھی بتا کر مریضوں کو پھنساتے ہیں جہاں پر ڈاکٹرزپنسے ہوئے مریضوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرکے ان سے من مانی کی رقم وصول کرتے ہیں ۔خادم اعلیٰ نے اُڑ نے والے بسیں بنا کر غریب عوام کا دل جیتنے کی پوری کوشش کی مگر پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایکسرے فلمز ،ہپاٹایٹس B,C کی ویکسین کی کمی اور ہسپتالوں میں ہڈیوں کو توڑ کر خود ساختہ میڈیکل کی فراہمی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خادم اعلیٰ اپنے فرایض نبھانے میں ناکام ہیں قصور کی عوام نے خادم اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں اُڑنے والی بسیں نہیں چاہیے بلکہ عوام سے کئے گئے وعہدوں پر پریکٹیکل عمل چاہیے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈی سی او کاڈی ایچ کیو کا سر پرائز وزٹ صفائی کی ناقص صورتحال ہونے پر ایم ایس کی سر زنش اور ٹرانسفر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker