تازہ ترینعلاقائی

قصور: آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

kasurقصور( حا فظ جاویدالرحمن سے ) منڈی عثمان چوکی پولیس نے نواحی گاؤں پیال کلاں میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان قبضہ میں لیکر تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ کو اطلاع ملی کہ اسلم نامی شخص نے آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری لگا رکھی ہے اور وہ سامان تیار کرکے اسے پورے پنجاب میں سپلائی کا دھندہ کرتا ہے چنانچہ انہوں نے ایس ایچ او منڈی عثمان والا اور اے ایس آئی چوہدری عبدالغنی اور عملہ کو مامور کیا کہ وہ اس فیکٹری کے خلاف فوری کارروائی کریں ایس ایچ او منڈی عثمان والا اور اے ایس آئی اور عملہ نے ریڈ کرکے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے کاتیار سامان آتشبازی قبضہ میں لے لیا تین ملزمان محمد شفیق ،ممد بشیر اور قربان علی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button