پاکستانتازہ ترین

قصور:سدھار این جی او نے کروڑوں کی کرپشن چھپانے کیلئے صحافیوں کو پْرتکلف دعوت دی

kasurقصور(بیورورپورٹ)سدھار این جی او نے کروڑوں کی کرپشن چھپانے کیلئے صحافیوں کو پْر تکلف دعوت دی، ڈی پی او ، ایس پی انویسٹی گیشن اور جیلر بھی مدعو۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ قصور کے غیور صحافی روٹی کے عوض حقائق چھپا لیں گے، کروڑوں کی کرپشن کو پوری طرح بے نقاب کیا جائے گا۔ صحا فیو ں کا اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے بدنام ذمانہ سدھار نامی این جی او جس پر قصور کی عوام کے نام پر انٹرنیشنل ڈونرز سے کروڑوں روپے لے کر ذاتی عیاشیوں میں خرچ کرنے کے الزام لگائے گئے ۔ جس نے مختلف طریقوں سے صحافیوں کو خاموش کروانے کی کوشش کی مگر بعد ازاں بڑی رقم خرچ کر کے چند صحافیوں کی ملی بھگت سے پریس کلب میں ایک بہترین کھانا دیا جس میں ڈی پی او قصور ، ایس پی انوسٹی گیشن اور جیل سپریٹنڈنٹ کو بھی مدعو کیا گیا۔ صحافیوں کے مختلف گروہوں نے مختلف آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدھار نے پاکستان کے پسماندہ اور خاص طور پر قصور ضلع کیلئے بین الاقوامی سطح پر فنڈ دینے والے اداروں سے 50کروڑ روپے کے قریب رقم وصول کی تاکہ وہ قصور اور اس جیسے دیگر پسماندہ علاقوں سے جہالت، پسماندگی اور غربت کا خاتمہ کر کے تعلیم کو عام کر سکیں مگر اس تنظیم نے یہ رقم جعلی رسیدوں کے ذریعے ٹھکانے لگاتے ہوئے ذاتی شاہ خرچیوں پر لْٹا دی ہے جس سے نہ تو کوئی غربت ختم ہوئی، نہ کوئی تعلیم بہتر ہوئی اور نہ ہی کوئی ایسی واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی جس سے پتہ چلے کہ اس تنظیم نے کروڑوں روپے خرچ کئیے ہیں۔ ایک مقامی صحافی نے اظہار کیا کہ وہ کچھ ہی دنوں میں اس تنظیم کے خلاف عدالتی کاروائی بھی عمل میں لانے جا رہا ہے تاکہ حقائق سے پردہ اْٹھایا جا سکے اور عوام کے نام پر بین الاقوامی ڈونرز سے لی ہوئی رقم عوام کی ترقی اور فلاح پر خرچ کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker