تازہ ترینعلاقائی

قصور:PPPکےامیدواربلدیاتی انتخابات میں ہرحلقہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے، چوہدری منظوراحمد

kasurقصور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی نے ضلع قصور میں واضح کیا ہے کہ پی پی پی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں ہر حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چوہدری منظور احمد کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں جمیل احمد کلس محمد نواز گل ناصرہ میو ملک اختر نول ملک خرم سابق ضلع ناظم ملک عمران نول اے مجید چوہدری محمد یٰسین نمبردار ڈاکٹر محمد اکرم رانا شرافت علی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پارٹی نے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اتحادی جماعتوں سے ان حلقوں میں ایڈجسٹمنٹ ہوگی جہاں پر اتحادی پارٹیوں اور پاکستان پیپلزپارٹی دونوں کا فائدہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم نے امیدواروں کی قانونی معاونت کے لیے لیگی ایڈ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں تحصیل قصور میں اے مجید چوہدری کوٹرادھاکشن میں محمد نواز گل ایڈووکیٹ پتوکی میں نوید الحسن شاہ ایڈووکیٹ چونیاں میں رانا عبدالشکور خاں ایڈووکیٹ ان لیگل کمیٹیوں کے کنو نیئر ہوں گے ہر کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہے اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں جمہوری الائنس میں شامل پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ حلقوں میں متفقہ امیدوار نامزد کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button