تازہ ترینعلاقائی

نامعلوم خطرناک ڈاکو دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک

قصور (بیورو رپورٹ)ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بروقت کا روائی کرتے ہوئے ملتان روڈ ڈھاباں سٹاپ کے قریب بس ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی اورنامعلوم خطرناک ڈاکو دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ڈی پی اوقصور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر نورمحمد ہمراہ دیگر ملازمان بسلسلہ گشت نزد ڈھا باں سٹاپ موجود تھے کہ ملتان روڈ سے ایک بس اور جیپ کچا راستہ پر کھیتوں میں اندھیرے کی طرف مڑ رہے تھے تو شک گزرنے پر پولیس پارٹی نے بھی دونوں گاڑیوں کا پیچھا کیا جب قریب پہنچے تو دیکھا کہ 6/7ڈاکو بس اور جیپ میں موجود مسافروں کو لوٹنے کی غرض سے ویران مقام کی طرف زبردستی لیکر جارہے تھے تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پوزیشن سنبھالتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے تھوڑی دیر بعد جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک کس نامعلوم ڈاکو مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جس کے قریب سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا جبکہ بقایا ملزمان کھیتوں میں فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی اوقصور نے ان ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں ۔ڈی پی اوقصور نے بس ڈکیتی کو ناکام بنانے ،مسافروں کو بحفاظت بچانے اور بہادری سے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button