تازہ ترینعلاقائی

قصور:مجلس صفتاں پاک رسول دیاں کے بانی حاجی شمس الدین قصوری کوسپرد خاک کردیا گیا

قصور (بیورورپورٹ)مجلس صفتاں پاک رسول دیاں کے بانی حاجی شمس الدین قصوری کو گزشتہ روز قبرستان خواجہ دائم الحضجوری قصوری میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ،میاں آفتاب محی الدین ،مفتی سعادت علی قادری ،چوہدری محمد اکرم مغل صدر انجمن تاران ،سابق ایم پی اے حاجی غلام صابر انصاری ،سابق نائب ضلعی ناظم حاجی مقصود صابر انصاری ،سابق ناظم ایاز احمد خاں ،شیخ صابر ارشد ،حاجی نسیم اعجاز قادری ،شیخ محمد حسین ،ڈاکٹر یوسف آرائیں ،شہر کے تاجروں ،علمائے کرام، حافظ رشید حمد سنی ،حافظ عبدالشکور ،محمد اشفاق کمبوہ،رہنماء پی پی پی ، میجر رحمت علی ،محمد آصف ،حاجی محمد یوسف ،آغا زاہد حسن صابری ،وکلاء ،صحافیوں ،اور نعت کونسلوں کے عہدیداران کی ایک کژیر تعداد نے شرکت کی شاہد علی ،حامد علی ،راحت علی ،اور حافظ حیدر علی برادران کے والد حاجی شمس الدین کی رسم قل کی تقریب میں پیر اسلم شاہ بخاری ،مفتی محمد امین نقشبندی ،مولانا الحاج میاں نعیم نوری ،محمد اکرم بھٹی ،اطہر سلیم قصوری ،حاجی فقیر محمد نقشبندی ،طارق جٹ ،فضل حسین بھٹہ جنرل سکریٹری پریس کلب قصور ،چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی ملک حاجی محمد ،علی احمد صابر ،حافظ محمود احمد ،علی عمران ،حاجی محمد ارشد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی تقریب مین حافظ مرغوب احمد ہمدانی ،سید محمد احمد شاہ ،شوکت نقشبندی چیئر مین پریس کلب قصور ،حافظ محمد انور ،حافظ محمد اشفاق ،اور دوسرے ثناء خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور حاجی شمس الدین کے خصائل پر روشنی ڈالی اور فاتحہ خوانی کرکے مرحوم کی روح کا ایصال ثواب کیا گیا دریں اثناء آزاد کشمیر اسمبلی کے صوبائی وزیر پیر عتیق الرحمن سید پیر عمران احمد شاہ ولی ایم این اے ،غلام رسول عرفانی ،کپٹن صدر رہنماء ن لیگ محمد طارق سیال ،محمد مرتضی صابر چاند ،نے بھی مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اس موقع پر حاضرین نے ثناء خوان مصطفےٰ حاجی شمس الدین نقشبندی قصوری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم ہستی تھے جس کی کمی کو مدتوں بھلایا نہ جا سکے گا

یہ بھی پڑھیں  ایل پی جی کوٹہ لینا ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا، اعتزاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker