شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور:موڑکمال چشتی ناجائزتجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام

قصور:موڑکمال چشتی ناجائزتجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام

قصور(بیورورپورٹ)موڑکمال چشتی ناجائزتجاوزات کی بھرمار ٹریفک جام رکشے والوں نے موڑپر قبضہ کرلیا۔پٹرولنگ پولیس اورٹریفک پولیس ان کے آگے بے بس ہوگئے جبکہ دوسری طرف رہڑی بانوں نے پورے چوک میں قبضہ کررکھاہے اوردیدہ دلیری سے سروس روڈ بند کررکھاہے۔ٹی ایم اے کے ملازمین صرف منتھلی لیکر خاموش ہوجاتے ہیں۔ہر وقت گندگی بھی دیکھی جا سکتی ہے رہڑی اوررکشے والوں کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روزانہ کامعمول بن گئے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر حادثات ہو رہے ہیں افطاری کے وقت ٹریفک بندہوجاتی ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

یہ بھی پڑھیں  رمشا مسیح کیخلاف مقدمہ خارج کرنےپرالطاف حسین کاخیرمقدم