تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈاکو پولیس وردیوں میں ملبوس ہو کرقیمتی سامان چھین کر لے گئے

قصور(حافظ جاوید ا لر حمن سے )ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو پولیس وردیوں میں ملبوس ہو کر طلائی زیورات،موبائل فونز، نقدی رقم ،اور دوسرا قیمتی سامان چھین کر لے گئے جبکہ ایک واردات میں ڈاکوؤں کو روکنے والے دوکاندار کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے نواح اوراڑہ میں محمد عاشق کے گھر پولیس وردیوں میں ملبوس12ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5تولے طلائی زیورات ،70تولے چاندی موبائل فونز اور دوسرا سامان چھین کر لے گئے چونیاں نظام پورہ روڈ پتو کی سے واپس گھر کی جانب آنے والے موٹر سائیکل سوار مختار علی سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک رپ نقدی رقم ،موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے کوٹ غلام محمد قصور میں مکان کے باہر کھڑی بابر حسین کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لے اڑے جبکہ اڈا پھولنگر میں گیس سلنڈر کی دوکان میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے مختار احمد سے ڈیرھ لاکھ کی نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے جاتے ہوئے دوکاندار رحمت علی کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس مصروف کارروائی ہے

یہ بھی پڑھیں  اک ایان تھی، اک قصہ تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker