تازہ ترینعلاقائی

قصور:پولیس کاپتنگ فروشوں اورڈور بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2ملزمان گرفتار

kiteقصور(نامہ نگار )ڈی پی او قصورجواد قمر نے بتلا یا کہ تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس نے پتنگ فروشوں اور ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ملزمان علی اکبر اور شفیق حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1500پتنگیں ،کثیر تعداد دمیں ڈور ،کیمیکل اورگڈی ڈور بنا نے والے آلا ت وغیرہ برآمد کرلیے ہیں۔ڈی پی او قصورجواد قمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصور حسن فاروق کو گزشتہ شام مخبر خاص نے اطلاع دی کہ مسمی شفیق حسین اپنی دکان واقع دھوڑکوٹ اور مسمی علی اکبر اپنی دکان واقع بیر ون کوٹ اعظم خاں پر پتنگیں اور ڈورو کیمیکل فروخت کر رہے ہیں اگر ریڈ کیا جائے تو پکڑے جا سکتے ہیں جس پرایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے فوری طور پر دو ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دیں اور ریڈ کر کے دونوں دوکان مالکان شفیق حسین اور علی اکبر کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے 1500پتنگیں اور کثیر تعداد میں ڈور و کیمیکل برآمد کر لیں ہیں۔ڈی پی او قصورجواد قمر نے بتلایا کہ ضلع قصور میں گڈی ڈوربنا نیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جا ری رہے گا اور جو کو ئی بھی شخص گڈی ڈور بنا نے، بیچنے یا اڑانے میں ملوث پا یا گیا تواس کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button