علاقائی

ضلع قصو ر کی پولیس چوروں ،ڈاکووئوں ،منشیات فروشوں ،جوئے بازوں،قبضہ گروپوںسے لڑنے کی بجائے آپس میں دھینگا مشتی

بھائی پھیرو ﴿ نامہ نگار ﴾ضلع قصو ر کی پولیس چوروں ،ڈاکووئوں ،منشیات فروشوں ،جوئے بازوں،قبضہ گروپوں سے لڑنے کی بجائے آپس میں دھینگا مشتی کر کے تماشہ بن چکی ہے ، اعلیٰ پولیس حکام بگڑتی ہوئی امن عامہ کی صورت حال اور’’ پولیس دنگل‘‘ کا نوٹس لے کر شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلع قصور حلقہ این اے 142 کے گروپ لیڈرحاجی محمد رمضان نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر ڈسٹرکٹ یونین آ ف جرنلٹس تنویر اسلم خاں کے ایک سوال کے جواب میں حاجی محمد رمضان نے بتایا کہ پتوکی ، سرائے مغل ، بھائی پھیرو اور یگر ضلع بھر میں چوریوں ، ڈکیتیوں، منشیات فروشی ، جوئے بازی ، قبضہ گروپوں کی کارستانیوں اور سود خوری میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ پولیس ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑنے کی بجائے آپس میں گھتم گھُتا ہو کر عوام کی نظروں میں تماشہ بن چکی ہے ۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں ایس ایچ او سردار امجد نے منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج نہ کرنے پر اپنے ما تحت اے ایس آئی محمد وارث سے مکہ بازی کی ۔ تھانہ بی ڈویژن میں ایس ایچ او ذوالفقار رویا اور اے ایس آئی کے درمیان لڑائی سے تھانہ میدان جنگ بنا رہا ۔ ’’پولیس دنگل‘‘ روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ اعلیٰ پولیس حکام کو ضلع قصور میںامن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور پولیس کی آ پس کی لڑائیوں پر سخت ایکشن لیکر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے ۔ ڈاکووئوں کے ہاتھوں سینکڑوں لوگ لٹ چکے ہیں اور درجنوں قتل ہو چکے ہیں ۔ منشیات فروشوں کے ہاتھوں نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے قبضہ گروپوں نے غریب لوگوں کی کروڑوں کی جائیداد ہڑپ کر لی ہے ، مگر پولیس خاموش تماشائی بن چکی ہے ۔ اور آ پس میں گھتم گھتا ہو کر قانون کی محافظ بننے کی بجائے قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ۔ اس ظہرانے میں ڈسٹرکٹ یونین آ ف جنرلٹس کے جنرل سیکرٹری منیر ساقی ، سینئر نائب صدر محمد افضل انصاری ، نائب صدور خالد قریشی ، عباس ظہیر ، چوہدری محمد یوسف اور ضلع بھر سے سیئنر صحافیوں نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ،محکمہ ایجوکیشن اور ریونیو سٹاف میں بھی تبدیلیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker