پاکستانتازہ ترین

قصور: زیادتی اسکینڈل کا مرکزی ملزم تنزیل الرحمان گرفتار

قصور(بیورو رپورٹ)قصور پولیس نے زیادتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمان کر گرفتار کرلیا۔ ملزم نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔ قصور پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے لاہور ہائیکورٹ سے اکتیس اگست تک عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔ زیادتی اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ملزم متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا تھا جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے خدشے کے باعث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید کوئی درخواست دائر ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب زیادتی اسکینڈل میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ آج جے آئی ٹی نے تین ایس ایچ اوز اور دو پٹواریوں کے بیانات قلمبند کیے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:نوجوان نے ٹیلی فون پر لڑکی کو بلوا کر زبردستی عزت لوٹ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker