تازہ ترینعلاقائی

قصور:کھیلوں کےمیدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پرجلسہ تقسیم انعامات منعقدہوا

قصور (حا فظ جاویدالرحمن سے ) قصور میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پر گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی فرید روڈ قصور میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات 2011-12 منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر ڈی سی او قصور محمد احسن وحید ‘ایم پی ایز حاجی نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘شگفتہ شیخ ‘وزیر اعلی کے معاون افضال حسین زین ‘ای ڈی او ایجو کیشن افتخار حسن بٹ ‘ڈی ای او ایجو کیشن شمیم سوہارا ‘ڈی ای او ایجو کیشن زنانہ ثمینہ عقیل ‘ڈپٹی ڈی او سیکنڈری قصور فرید احمد ‘صدر ہیڈ مسٹریسزز ایسوسی ایشن ضلع قصور مسز راحیلہ عارف ‘ڈپٹی ڈی ای او زنانہ ایلمنٹری راحیلہ انجم ‘پرنسپل ڈی پی ایس سکول و کالج کرنل (ر) عدیل اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جلسہ کے آغاز میں بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو ‘خاکے اور پی ٹی شوز پیش کئے ۔ ای ڈی او ایجو کیشن نے اپنے خطاب میں وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو بتایا کہ ضلع میں پہلی بار وسائل کی کمی کے باوجود لڑکیوں نے سائیکلنگ ‘کرکٹ ‘ہاکی ‘بیڈمنٹن‘اتھلیکٹس اور ٹیبل ٹینس کے میدان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ۔ ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن کی صدر راحیلہ عارف نے مہمان خصوصی کو اپنے بچوں کی تعلیمی میدان اور کھیل کے میدان میں نہ صرف کامیابیوں کے بارے میں بتایا بلکہ طالبات کو درپیش مسائل اور وسائل کی کمی کا اظہار بھی کیا اور ہیڈ برج بنوانے کا مطالبہ کیا ۔ ڈی سی او قصور محمد احسن وحید نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور ہیڈ مسٹریس کو مبارکباد دی ۔ وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سابقہ حکومت کی نسبت ہم نے تعلیم کا بجٹ 100فیصد کیا ہے ۔ 178ارب کے سالانہ بجٹ میں سے 200ارب مقرر کیا ہے جو کل بجٹ کا 26فیصد ہے ۔ ہم نے تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہے ۔ پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ہم نے اس کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے اور ملک میں سبز انقلاب لانا ہے ۔ موجودہ حکمران امریکہ اور برطانیہ جا کر بھیک مانگتے ہیں اور سرکاری خرچے پر 10‘10لاکھ روپے ایک رات کے قیام کا بل ادا کرتے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے 10ار ب کا اینڈوومنٹ فنڈ قائم کر کے لائق طلباء و طالبات جو اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے کی مالی مدد بذریعہ وظائف کی ہے تا کہ وہ اپنی تعلیم نہ صرف جاری رکھ سکیں بلکہ اعلیٰ کارکردگی پر بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ انکو بیرون ملک پڑھائی کیلئے بھی پنجاب اینڈوومنٹ بورڈ رقم فراہم کریگا۔ بچوں کو انکی پڑھائی میں مزید مدد کیلئے لیب ٹاپس بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے یوتھ فیسٹیول میں 12عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ حکومت پنجاب نے نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی ترویج کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ آخر میں وزیر تعلیم نے ہیڈ مسٹریس کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب اوور ہیڈ برج بنوانے کا وعدہ بھی کیا اور کھیل کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے ۔ ایم پی ایز نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘شگفتہ شیخ اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی افضال حسین زین نے بچیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے اور ڈی سی او قصور محمد احسن وحید نے صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی وزیر تعلیم نے ڈی سی او قصور کو اور ایم پی ایز کو سوینرز پیش کئے اور وزیر تعلیم نے ان کامیاب طالبات کی ٹیچرز کو بھی سوئنر دیئے

یہ بھی پڑھیں  سجاول میں گیس کے ذخائر کی دریافت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker