تازہ ترینعلاقائی

قصور:نیازنگرسب ڈویژن واپڈا کے اہلکاروں نے رشوت اورکرپشن کےتما م ریکارڈ توڑدئیے

kasurقصور(بیورورپورٹ )نیاز نگر سب ڈویژن واپڈا کے ایس ڈی اومہر اسلم نے رشوت اور کرپشن کے تما م ریکارڈ توڑ دئیے سرکل کے چپے چپے پر بجلی چوری کروانے کی سرپرستی کرتے ہوئے محکمہ کو کروڑوں روپے ماہانہ ٹیکہ ،چوری شدہ بجلی بے گناہوں کے کھاتے میں ڈال کر عوام کو نڈھال کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا کے ایک سروے کے دوران ضلع قصور کی واپڈا میں سب سے کرپٹ اور راشی ایس ڈی او مہر اسلم پایا گیا ہے جو اپنے سرکل میں ماہانہ کروڑوں روپے کی بجلی اپنی سرپرستی میں چوری کروا رہا ہے اور چوری شدہ یونٹس بے گناہ لوگوں کے بلوں میں زائد یونٹس کی مد میں ڈال کر سب اوکے کی رپورٹ بنا دیتا ہے اگر اسکے سرکل میں کوئی دیگر واپڈا آفیسر مداخلت کرتا ہے تو بجلی چوروں کو پیشگی اطلاع کردیتا ہے اور اگر ریڈ میں بجلی چوری کا مرتکب مافیا معہ ساز وسامان پکڑا جاتا ہے تو خبروں کے ذریعے چند عناصر کو پیسے دیکر کریڈٹ حاصل کرنے کی مذموم کوشش کرتاہے اسکے ساتھ اسکے ماتحت ملازمین محمد علی میٹر ریڈر اور دیگر افراد بھی ملے ہوئے ہیں جو اسکے اشاروں پر ناچتے ہوئے حرام کی کمائی میں حصہ دار ہیں جو کاشتکاروں کو بجلی چوری کروانے کی گارنٹی میں منتھلیاں وصول کرتے ہیں اور بے گناہوں کو بلیک میل کرکے انکے میٹراتار لیتے ہیں بعدازاں مک مکا کر کے چھوڑ دیتے ہیں اسی طرح گزشتہ روز بھیڈیاں عثمان گاؤں سے محمد رضوان نامی ایک کاشتکار کو بلیک میل کرتے رہے اور 10000روپے رشوت کا مطالبہ کرتے رہے جسپر مذکورہ کاشتکار نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کو کیوں رشوت دیں ہم کونسی بجلی چوری کرتے ہیں ،اسکے بعد محمد علی وغیرہ واپڈا ملازمین نے مذکورہ کاشتکار کی عدم موجودگی میں اسکی موٹر کا نصب شدہ میٹر بغیر اطلاع اور بلاجواز اتار لیا جسکے بعد مذکورہ کاشتکار کے چچا اور مقامی سینئر صحافی چوہدری محمد آصف ممبرانجمن کاشتکاراں ضلع قصور نے ایس ڈی او مہر اسلم کے ساتھ اسکے دفتر میں جاکر بات کی اور میٹر اتارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ ہم میٹر تو دور کی بات بغیر وجہ بتائے علاقے کا پول اتار کر بھی لا سکتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ایس ڈی او نے یہ بھی کہا کہ میرا کوئی بھی صحافی ،کاشتکار اور اعلیٰ افسر کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ میرے ہاتھ اوپر تک جاتے ہیں ۔اس امر پر انجمن کاشتکاراں ضلع قصور اور یونین آف ینگ جرنلسٹس قصور کے عہدیدران چوہدری مظفر علی ،میاں لطیف ،عمیر انصاری،ملک عارف علی،تنویر شاہد ،سردار حمید ڈوگرجنرل سیکرٹری انجمن کاشتکاراں ،افضل انصاری،منیر ظفر ،حافظ جاوید الرحمٰن ایڈووکیٹ ودیگر نے وفاقی سیکرٹری پانی بجلی نرگس سیٹھی اور چئیر مین واپڈا اور ایس ای لیسکو قصورسے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ راشی اور کرپٹ ایس ڈی او کو محکمہ سے فارغ کر کے ثواب دارین حاصل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker