تازہ ترینعلاقائی

قصور:رقم کے لین دین کے تنازعہ اوربدچلنی کے شبہ میں2خواتین قتل

قصور( بیورورپورٹ)رقم کے لین دین کے تنازعہ اور بدچلنی کے شبہ میں دو خواتین کو موت کی نیند سلا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ برات شاہ میں محمد علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے رشتہ دار شہزاد اور دیگر ساتھیوں شہراز ،ببو خاں ،محمد عمر ،کاکا ،وغیرہ کے ساتھ آ گیا اور رقم کے تنازعہ پر جھگڑا کرنے لگا اس کی بیوی شمیم نے آگے بڑھ کر چھڑانا چاہا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے وہیں ڈھیر کر دیا اور فرار ہو گئے اسی طرح صدر پھولنگر کے علاقہ چاہ کلانوالہ میں بدچلنی کے شبہ کی بناء پر 17سالہ ماریا کے چچا محمد شریف نے اسے کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھات اتار دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے ماریہ کے والد محمد عاشق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مارگلہ جی ٹی روڈ پرگاڑیوں کی ورکشاپ کے قریب بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں سے گاڑی ٹکرانے سے حادثہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker