علاقائی

قصور:ضلع قصورمیں پرائمری اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ٹریننگ

قصور:(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ پنجاب ، لاہور کے زیر اہتمام ضلع قصور میں شکیل احمد خان (ٹی ای مانیٹرنگ ) اور چوہدری سلامت علی ڈی ٹی سی ہیڈ کی زیر نگرانی پرائمری اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے دو ہفتے کی ٹریننگ مختلف ٹریننگ سنٹرز پر دی گئی ۔
انتہائی تربیت یافتہ ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز نے انتہائی محنت اور دوستانہ ماحول میں اساتذہ کو اسباق کی منصوبہ بندی اور اس کے مطابق تدریس کا طریقہ سکھایا۔
افتخار حسین بٹ ای ڈی او ایجوکیشن ، فرید احمد فوکل پرسن ٹریننگ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور دیگر ذمہ داران نے ٹریننگ سنٹرز کا دورہ کیا اور ماسٹر ٹرینرز کی کارکردگی کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker