تازہ ترینعلاقائی

قصور:اتحاد پاورلومز کااحتجاج کامیاب، مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ منظور،لالہ صادق گجر

kasurقصور(حافظ جاویدالرحمن سے ) اتحاد پاور لومز کا احتجاج کامیاب مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ منظور کرلیا گیا ۔لالہ صادق گجر  تفصیلات کیمطابق اتحاد پاور لومز سی پی یو کے صدر لالہ محمد صادق گجر نے مزدور وں کے ساتھ ملکر ان کے 15سال درینہ مسلئے کو حل کروانے کیلئے آج ڈی سی او آفس قصور میں مزدوروں کے ساتھ ملکر دھرنا دیا جس میں قصور کے تمام مزدوروں نے بھر پور شرکت کی اس دوران ان کا مطالبہ تھا کہ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جس کو ڈی سی او قصور احسن وحید ،ڈی آر او شیخ صابر اور دیگر اعلیٰ افسران نے منظور کرتے ہوئے مزدوروں کی تنخواہوں میں 2فی صد اضافہ کرکے ان کے مطالبات کو منظور کیا اور اس موقع پر لالہ محمد صادق گجر نے ڈی سی او قصور احسن وحید ،ڈی آر او قصور شیخ صابر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مزدوروں کے اس درینہ مسلئے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے احسن طریقے سے حل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button