تازہ ترینعلاقائی

قصور:آج ہم بحثیت معاشرہ ان اسلامی اقتدار سے دور ہوگئے ہیں، ای ڈی او

قصور (حا فظ جاویدالرحمن سے )ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن قصور افتخار حسن بٹ نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ہال میں یوم رضا کار کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات سے دوچار عوام کو نیک نیتی، محب الوطنی اور خدمت کے جذبہ سے ہی محرومیوں سے باہر نکالا جا سکتا ہے ۔رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات معاشرے کے لئے قربان کرنے کا درس مذہب اسلام میں دیا گیا ۔اسلام میں دکھی انسانیت کی خدمت کا ذکر متعدد جگہوں پر آیا ہے اسلام میں ہی کہا گیا جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی آج ہم بحثیت معاشرہ ان اسلامی اقتدار سے دور ہوگئے ہیں ۔جب کہ غیر مذاہب ہمیں انہی باتوں کی تلقین آج کر رہے ہیں جن پرچلنے کے احکاما ت آج سے کئی سو سال پہلے نبی آخر الزماں نے ہمیں دیے تھے ۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ مینجر NCHDقصور اعجا ز احمد چوہدری نے کی جب کہ ڈسٹرکٹ مینجر پروگرام لٹریسی قصور شکیل احمد، شفیق طاہر سابق نائب ناظم کے علاوہ دیگر مقررین ،رضا کار ،استادزہ نے شرکت کی آخر میں رضا کاروں کی حو صلہ افزائی کے لئے ان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی آئی ڈی پیز کی بروقت واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker