فن فنکار

کیوٹ کیٹ کترینہ کیف نے ریمپ پر واک کیلئے ایک کروڑ کی پیشکش مسترد کر دی

ممبئی ﴿نمائندہ شوبز﴾بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ کترینہ کیف نے پرفشنلزم کی مثال قایم کرتے ہوئے فلم کے مقابلے میں ریمپ پر کیٹ واک کرنے کے لیے ایک کروڑ کی خطیر رقم کی پیشکش مستردکردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ ان دنوں لندن میں یش راج بینر کی فلم لندن عشق کی عکس بندی میں مصروف ہیں جہاں وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے مقابل لیڈ رول میں اداکاری کر رہی ہیں، ستاہیس سالہ اداکارہ کو آیندہ ہفتیبھارتی شہر کوچی میں ہونے والے فیشن شو میں ریمپ پر دس منٹ کی واک کے عوض ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کی پیشکش کی گئی تھی جس پر انھوں نے یہ کہہ کر یہ پیشکش مسترد کردی،، کہ وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر ریمپ پر واک میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ بالی وڈ حلقوں نے کترینہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مادھوری ڈکشت 47 برس کی ہوگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker