علاقائی

میر باغ میں مسافر پک اپ گہرے کھائی میں جا گری،2 افراد موقع پر جاں بحق، 12 افراد زخمی

کرم ایجنسی ﴿ نامہ نگار ﴾وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ میر باغ میں مسافر پک اپ گہرے کھائی میں جا گری جس کے باعث 2 افراد موقع پر جاں بحق‘ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کردیا ہے۔ میر باغ کے مکینوں کے مطابق حادثہ خراب روڈ ہونے کے باعث پیش آیا تمام راستے خراب ہونے کے باعث وسطی کرم میں اس قسم کے حادثوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker