پاکستانتازہ ترین

سیالکوٹ:لوڈشیڈنگ کے خلاف خواجہ آصف کی قیادت میں ریلی

سیالکوٹ ) بیوروچیف﴾صدر پاکستان مسلم لیگ) ن( میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر آج سیالکوٹ میں لوڈشیڈنگ ، بیروزگاری اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف نکالی گئی۔ جس کی قیادت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کی۔ ریلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محمد منشائ اللہ بٹ ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی زاہد حامد خان، رانا عبدالستار ، ڈاکٹر نیلسن عظیم، رانا شمیم احمد خان، چودھری محمد اخلاق، چودھری جمیل اشرف، منور علی گل، لیاقت علی گھمن، نسیم ناصر خواجہ، محمودہ سرور چیمہ، دیبا مرزا، شمسہ گوہر، ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق، صدر پاکستا ن مسلم لیگ ضلع سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، سٹی صدر چوہدری محمد اکرام ، مرکزی انجمن تاجراں کے صدر مہر غلام مجتبےٰ ، جنرل سیکرٹری احسان الحق بٹ اورایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف ا للہ کے علاوہ ضلع بھر سے مسلم لیگ کے ہزاروں کارکنان اورعورتوں، بچوں اور بوڑھوںنے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔ جبکہ لاہور سے زعیم قادری نے احتجاجی ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکائ ریلی نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پارٹی جھنڈے ، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی مسلم لیگ ہاؤس پیرس روڈ سیالکوٹ سے شروع ، علامہ اقبال چوک ، ریلوے روڈ اور لہائی بازار سے ہوتی ہوئی چوک پنساریاں میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آج کی اس احتجاجی ریلی میں عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے حکمران ٹولے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ ریلی احتجاجی تحریک کا آغاز ہے اور عوام نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کرپٹ حکمران ٹولے سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار پر قابض حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے عوام سے اپیل کی وہ گھروں سے نکالے اور اپنی آواز اسلام آباد کے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک عوام اپنا قومی اور ملی فریضہ ادا نہیں کرینگے اس وقت تک مفاد پرست اور ظالم حکمرانوں سے نجات ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک کے ادارے ناکام ہوجائیں اور حکمران عدلیہ کے احکامات کو ماننے سے انکار کردیں تو اس انارکی پھیلتی ہے اور اندھیرے قوم کا مقدر بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوان حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے پورا ملک لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار اور کروڑوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پنجاب میں میاں شہباز شریف کی حکومت کا انتقام عوام سے لے رہا ہے اور پنجاب کے عوام کے ساتھ بجلی کے فراہمی امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیدنگ کی وجہ سے ناصرف صنعتی ترقی کا پہیہ جام ہوگیاہے بلکہ ٹیوب ویلوں کی بندش کی وجہ سے زراعت بھی بُری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام میاں محمدنواز شریف کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جس طرح عوام عدلیہ کی بحالی کیلئے سڑکوں پر نکلے تھے اور ابھی یہ لانگ مارچ کا جلوس گوجرانوالہ بھی نہیں پہنچاتھا کہ حکمرانوں پر لرزہ طاری ہوگیا اور انہیںبا آمر مجبوری عدلیہ کو بحال کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا اگر عوام نے اب بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے آواز بلند نہ کہ تو یہ کرپٹ حکمران دوبارہ قوم پر مسلط ہوجائیں گے اور قوم کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی زاہد حامد نے کہاکہ آج کی اس کامیاب ریلی اور عظیم الشان جلسے کے انعقاد سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ کا ایک مضبوط قلعہ ہے ۔ انہوں نے کہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت ہوگی اور میاں نواز شریف انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کے وزیراعظم بنے گے۔ قبل ازیں ریلی کے شرکا کا مرکزی انجمن تاجران کے صدر مہر غلام مجتبےٰ، جنرل سیکرٹر ی احسان الحق بٹ و اراکین نے مختلف بازاروں والہانہ استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی

یہ بھی پڑھیں  نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لئے ہیں جو کل بتا دیں گے،چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker