پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں، جنرل پرویزکیانی

راول پنڈی (نامہ نگار) پاک افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہر سیاسی عمل کو آئین کی حدود میں ہو،اس کی حمایت کرتے ہیں۔ پاک افواج بلوچستان میں ہر سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ دورہ ماسکو پر روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں آرمی چیف جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج بلوچستان میں ہرسیاسی عمل کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔ پاک فوج حکومت پاکستان کے احکامات کی بھی پابند ہے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے حامی ہیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف چار روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ سیاسی اور عسکری قیادت ملاقاتیں اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈی سی اونے ضلع بھر کے اساتذہ کے دل جیت لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker