تازہ ترینکھیل

پاکستان کبڈی ٹیم کو انڈیا میں دھمکیاں

بھارتی پنجاب میں موجود پاکستان کبڈی ٹیم کو فائنل میچ سے قبل سنگین نوعیت کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کبڈی ٹیم کے کوچ طاہر وحید بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں فون پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔طاہر بٹ نے واضح طور پر بتانے سے گریز کیا کہ دھکمیاں دینے والے کون لوگ ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں تاہم ان کہنا ہے کہ دھمکیاں پاکستان اور بھارت کے فون نمبر سے دی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے فائنل میچ سے قبل پریشان کرنا چاہتے ہیں،اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ہونےوالے کبڈی کے مقابلے میں روایتی حریفوں کے درمیان کشیدگی بھی ہوئی تھی تاہم میچ کے بعد بھارتی آفیشلز نے اپنے کھلاڑیوں کی جانب سے نامناسب رویے پر انتظامیہ سے معذرت بھی کی تھی۔طاہر وحید بٹ نے اس بات کا امکان مسترد کیا کہ ان دھمکیوں کی وجہ گزشتہ دنوں پاکستان میں ہونے والے مقابلے سے ہوسکتا ہے۔پاکستانی کوچ نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والا واقعہ معمولی نوعیت کا تھا جو کہ کچھ دیر بعد ہی رفع دفع ہوگیا تھا اور بھارتی کبڈی حکام نے اس پر معذرت بھی کی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں تیسرے کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستانی کپتان مشرف جاوید نے پاک بھارت کبڈی مقابلے کو کانٹے کا قرار دیتے ہوئے قوم کو فتح کے لیے دعا کرنے کو کہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اسلام آباد میں پولیس تشدد کے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker