پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کا دورہ باجوڑ اور سوات

keyaniراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے باجوڑ اور سوات کا دورہ کیا اور یہاں متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ تعاون پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کی جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے خارہ جاجوڑ میں ٹیکنیکل کالج کا افتتاح کیا جو کہ یو اے ای پاکستان تعاون پروگرام کے 26 کروڑ 62 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے کالج میں ساڑھے چار سو طلباء انجینئرنگ بشمول الیکٹریکل‘ میکینیکل ‘ سول اور مائننگ کے شعبوں میں ڈپلومہ سطح کی تکنیکی تعلیم حاصل کر سکیں گے پاک فوج کے سربراہ بعد ازاں سوات گئے اور شموزئی کے مقام پر شیخ زید بن سلطان النہیان پل کا افتتاح کیا جو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے 87 کرور 74 لاکھ روپے کی لاگت سے پرانے شموزو پل کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے اس رابطہ پل کی تعمیر سے علاقے کے بیس لاکھ لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ملے گی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تعمیراتی کام کے معیار کی تعریف کی اور حکومت پاکستان کی طرف سے یو اے ای کی حکومت اور عوام کے اس تعاون کا شکریہ ادا کیا جو وہ فاٹا اور سوات کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں فراہم کررہے ہیں آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے منصوبوں سے نہ صرف ان علاقوں کے لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی اور معاشی مواقع کی دستیابی سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں مدد ملے گی اس سے قبل پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا اس موقع پر پاکستان میں یو اے ای کے سفیر عیسٰی عبداﷲ الباشہ النعیمی بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  ُاسلامی پاکستان۔۔۔خوشحال پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker