تازہ ترینعلاقائی

خیرپور:مختلف واقعات وحادثات میں 13 افراد زخمی

خیرپور ﴿نامہ نگار﴾ مختلف واقعات وحادثات میں 13 افراد زخمی ہوگئے، چانڈیہ موڑ پر موٹر سائیکل اور ویگن کے آمنے سامنے ٹکر میں محمد شاہین، بلال حمید زخمی ہوگئے، گجو موڑ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 2 افراد بلدیہ ملازم منیر ابڑو اور ہندو تاجر دیوان زخمی ہوگئے، میرواہ لنک روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر میں معصوم بچہ عاطف زخمی ہوگیا، گائوں ڈیبر میں لنڈ برادری کے 2 گروہوں میں تصادم میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے مسمات شہلا، مسمات ماروی اور مسمات سسی زخمی ہوگئیں، ببرلو کے قریب گائوں پٹھان میں موٹر سائیکل پر جانے والا نوجوان سعید پٹھان بجلی کی تاروں میں الجھ کر زخمی ہوگیا، تھانہ بی سیکشن کی حدود محلہ نظامانی میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان نادر نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال میں داخل کیا ہے قومی شاہراہ پر عوامی پیٹرول پمپ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں علی گوہر گوپانگ زخمی ہوگیا، احمد پور میں زمین کے تنازعہ میں فائرنگ سے مسمات شریفاں اور غلام قادر زخمی ہوگئے۔#

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!