تازہ ترینعلاقائی

خیرپوراورہنگورجہ میں باردانہ نہ ملنےکےخلاف شدید احتجاج

خیرپور ﴿نمائندہ خصوصی﴾ خیرپور اور ہنگورجہ میں بار دانہ نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج، قومی شاہرہا بلاک، خدمت انسانیت ویلفیئر کی جانب سے قومی شاہراہ بھرگڑی ریگولیٹر پر اکرم راجپوت، وقار بلوچ، رحیم پھلپھوٹہ، ارشد منگریجو، اصغر منگریجو کی قیادت میں فوڈ انسپکٹر قمبر شاہ جبکہ ہنگورجہ، رسول آباد میں آباد گار اتحاد کی جانب سے خدا بخش سہتو، فضل کریم، حاجی خان کی قیادت میں مظاہرہ کرکے قومی شاہراہ 3 گھنٹے بند کردی، ان لوگوں نے بتایا کہ ضلع میں محکمہ خوراک کی جانب سے جیالوں اور من پسند لوگوں کو بار دانہ ﴿بوریاں﴾ دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں 17 لاکھ بوریاں بار دانے کی آئی ہیں جو من پسند لوگوں کو اور جیالوں کو دی جارہی ہیں، بلیک میں عام دکانداروں کو فروخت کی جارہی ہیں اور آبادگار دربدر پھر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آبادگاروں کو باردانہ نہ دیا گیا تو بائی پاس پر اس وقت تک دھرنا رہے گا جب تک انصاف نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں  خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker