تازہ ترینعلاقائی

خیرپور: مختلف حادثات وواقعات میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک 7 زخمی

خیرپور ﴿نامہ نگار﴾ مختلف حادثات وواقعات میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک 7 زخمی، نوجوان نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی، نارا کے قریب گوٹھ حسین بخشمنگریو میں منگریو برادری کے 2 گروپوں کے جھگڑے میں لاٹھیاں اور پتھر لگنے سے اللہ ودھایو ولد علی بخش منگریو ہلاک جبکہ اربیلو، خدا بخش، عبدالحفیظ اور عبدالقادر منگریو زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جبکہ مقتول کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ ایک گروپ کے کتوں کا دوسرے گروپ کے افراد پر بھونکنے پر پیش آیا، مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ بی سیکشن تھانے کی حدود گاڑہی پل کے قریب ریلوے ٹریک پر کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر 40 سالہ بیلو ولد مٹھومل اوڑ کٹ کر ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش اسپتال پہنچائی متوفی کھجور منڈی کے قریب کا رہائشی تھا اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا پیر گوٹھ کے قریب نہر میں ڈوب کر 7 سالہ بچہ نادر حسین چاچڑ جاں بحق ہوگیا پیر ماجنا شاہ کا رہائشی بچہ 2 روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا، لاش نہر سے برآمد ہوئی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ نارا کے علاقے گوٹھ آرا دین کے نوجوان اربیلو ولد محمد رمضان نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے سول اسپتال خیرپور لایا گیا۔ سی سیکشن تھانے کی حدود گوٹھ گابر میتلو کے تین نوجوان ہمت علی میتلو، ایاز علی اور عبدالرحمن میتلو موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اندھیرے کے باعث مویشیوں سے ٹکرا کر گر گئے جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال خیرپور لیجایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  درخشاں عدلیہ کاایک باب بندہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker