تازہ ترینعلاقائی

خیرپور :بیٹی کا اغوا ،وڈیرے نے باپ اور بھائی کی داڑھی مونڈھ دی

خیرپور(مانیٹرنگ سیل) اندھیرنگری چوپٹ راج،خیر پور میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے پر وڈیرے نے پولیس اہلکار باپ اور بیٹے کا سر اور داڑھی مونڈھ دی۔خیرپورپولیس ہیڈ کوارٹرمیں بکتربند گاڑی چلانے والے پولیس اہلکارمہرحسین اوراس کے بیٹے محمد اشرف کو علاقے کے وڈیرے الطاف خان اوردیگرساتھیوں نے حملہ کرکے اسے زدوکوب کیا اور سرکے بال اورمونچھیں مونڈ ڈالیں۔سکھر پریس کلب میں مہرحسین نے آج نیوز کو بتایا کہ اسکی بیٹی سلمہ کو وڈیرے الطاف نے اغواء کرلیا تھا جس کے خلاف تھانہ سوبو ڈیروں میں رپورٹ درج کرائی تاہم مسئلہ حل نہ ہوا تو سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر سے رجوع کیا جس کی رنجش پروڈیرے نے گھرپردھاوا بول دیا مہرحسین نے چیف جسٹس اورصدرآصف زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کراکر وڈیرے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:مقامی پولیس بھاری بھتہ وصول کر کے آکڑا پرچی اور کمیٹیوں کی کھلی چھوٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker