تازہ ترینعلاقائی

خیرپور:عدالتوں میں غیرحاضر رہنے والے 50 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

khairpurخیرپور(مانیٹرنگ سیل)عدالتوں میں غیر حاضر رہنے والے 50 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری مختلف کیسوں میں غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف فرسٹ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم جاری کئے، 2 مختلف تھانوں میں رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 8 ملزمان بھی اشتہاری مجرم قرار ملیکت ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کیس کے جلد فیصلے دینے کے اعلان کے بعد فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مختلف کیسوں میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر عبدالغنی پھنیار، انسپکٹر غلام مرتضیٰ میرانی، غلام سرور بھیو، انسپکٹر امین پٹھان، نعیم، نھیم ابڑو، اے ایس آئی احمد علی سیال ،محمد نوازچانگ، ہیڈکانسٹیبل شہباز ڈنوتا، پیر سید علی رضا شاہ، ممتاز علی کلہوڑو، کوڑل شیخ، محمد ٹھل میتلو، مجاہد متیلو، جاوید متیلو، عبدالفرید پھلپھوٹہ، ندیم جتوئی، راشد میرانی، ضمیر مشوری، عارف، پرویز آرائیں سمیت 50 سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اورعدالت نے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، جبکہ تھانہ بی سیکشن میں داخل رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان ذاکر حسین، شررفدن کلہوڑو، اصغر کلہوڑو، جانو کلہوڑو، بخشو، غلام پھلپھوٹہ، خالد اور سبیلو کو اشتہاری قرار دیکر ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ :جائیداد کے لالچ نے سگے بھائی کو تین بہنوں کی جان کا دشمن بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker