علاقائی

خیرپور:بچی سمیت 5 افراد اغوا، بازیابی کیلئے آپریشن جاری

خیرپور ﴿نامہ نگار﴾ خیرپور کے قریب بچی سمیت 5 افراد اغوائ، سکھر سے خیرپور کار میں انے والے بچی سمیت 4 افراد کو گاڑی سمیت جبکہ پیر گوٹھ میں ایک دیہاتی کو اسلحے کے زور پر اغوائ کیا گیا، بازیابی کیلئے آپریشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق سکھر سے بذریعہ کار خیرپور آتے ہوئے 4 افراد 3 سالہ بچی صفیہ، عرفان شیخ، ظہیر شیخ اور منصور شیخ کو راستے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوائ کرلیا، مذکورہ افراد منگل کی شب ساڑھے 9 بجے سکھر سے واپس خیرپور روانہ ہوئے 10 بجے کے قریب ان کے موبائل فون بند ہوگئے، اہل خانہ نے فون پر پولیس کو اطلاع دے کر اغوائ کا خدشہ ظاہر کیا پولیس ذرائع کے مطابق ٹریکٹر کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کار جیکب آباد کی طرف گئی ہے مغوی منصور کے باپ اقبال شیخ نے بتایا کہ خیرپور، گھوٹکی اور کندھ کوٹ پولیس کو اغوائ کی اطلاع دے دی ہے جس کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کی تاحال مغویوں کا سراغ نہیں مل سکا، ادھر پیر گوٹھ جاتے ہوئے نوجوان ضمیر احمد بھٹو کو اسلحے کے زور پر اغوائ کرلیا گیا، پولیس اور دیہاتی اغوائ کاروں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے ہیں تاحال مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے، مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن جاری ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:جائیداد کا تنازعہ5 زندگیاں نگل گیا زمیندار بیوی بچوں سمیت قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker