تازہ ترینعلاقائی

خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے بکنگ اور ٹکٹوں پر زائد رقم لینے کا الزام

خیرپور ﴿نامہ نگار﴾ خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے بکنگ اور ٹکٹوں پر زائد رقم لینے کا الزام، شہریوں نے انکوائری کے لئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر کو درخواست روانہ کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے شہریوں، صحافیوں، این جی اوز کے نمائندوں رانا عبدالخالق راجپوت، اکبر عباس زیدی، جمیل سندھوں اور دیگر نے AS سکھر کو بھیجی جانے والی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ہمارا کاروبار اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں ہر ہفتے کراچی جانا پڑتا ہے انہوں نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ کراچی کے لئے سیٹ کے ساتھ ٹکٹ 400 روپے اور کراچی سے خیرپور 350 روپے لئے جاتے ہیں بچوں کے ہاف ٹکٹ میں بھی بڑا فرق ہے برتھ خیرپور سے 450 میں دی جاتی ہے اور کراچی سے خیرپور کے لئے 430 روپے لئے جاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیرپور میں فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم جاری کیا جائے اور لوٹ مار مچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker