پاکستانتازہ ترین

رمشا مسیح کیس: امام مسجد خالد جدون کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی( مانیٹرنگ سیل) سیشن جج اسلام آباد نے رمشا مسیح کیس میں گرفتار امام مسجد خالد جدون کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔ سیشن جج اسلام آباد راجہ جواد عباس نے امام مسجد خالد جدون کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔خالد جدون نے اپنی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے بدنتی سے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے جبکہ مقدمے کے تین گواہوں نے بھی اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوکرعدالت میں بیان حلفی جمع کرایا تھا کہ پولیس نے ان پر تشدد کرکے خالد جدون کے خلاف بیانات حاصل کیے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خالد جدون کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ ضمانتی مچلکے جمع ہوتے ہی عدالت نے اس کی فوری رہائی کا حکم دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:خاتون سمیت4افرادگن پوائنٹ پر14سالہ دوشیزہ کوزبردستی اغوا کرکےلےگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker