پاکستانتازہ ترین

بھارت میں سوچی سمجھی سازش کے تحت جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا‘ ڈاکٹرخلیل چشتی

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾ بھارتی جیل سے رہائی پانے والے ڈاکٹر خلیل چشتی نے کہا ہے کہ مجھے سوچی سمجھی سازش کے تحت مقدمے میں ملوث کیا گیا جو بھی پاکستانی بھارت میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے جائے‘ وہ وہاں خبردار رہے۔ مقدمات میں خلیل چشتی کی بجائے کھلیل پاکستانی لکھاجاتا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر خلیل چشتی کا کہنا تھا کہ میری پہلی تمنا ہی تھی کہ میں رہائی کے بعد سب سے پہلے کراچی پہنچ کر اپنے بیوی بچوں سے ملاقات کروں۔ والدہ بیمار تھیں۔ سعودی عرب میں مقیم بھائی نے فون کیا کہ والدہ بیمارہیں۔ مجھے چھٹی نہیں مل سکتی لہٰذا آپ چلے جائیں وہاں گیا تو مجھے سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کے مقدمے میں پھنسا دیا گیا۔انہوں نے کہا جسٹس مرکھنڈ کھٹجی مجھ سے مسلسل رابطے میں رہتے تھے میرے ساتھ ہمیشہ بھلائی کی این جی او اور سول سوسائٹی میرے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے تھے اور میرے ساتھ بہت تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات میں میرانام ہمیشہ خلیل چشتی کی بجائے کھلیل پاکستانی لکھاجاتا تھا جسے سن کر مجھے دکھ ہوتا تھا جو بھی پاکستانی بھارت میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے جائے‘ وہ وہاں خبردار رہیں۔ نئی دہلی اسٹیشن پر پہنچا تو بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے شلوار قمیص میں شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند عزیزوں نے مجھے تنگ کرنے کی کوشش کی اور شرپسندوں نے ماموں کے گھر سے داخل ہوکر گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور مجھے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا

یہ بھی پڑھیں  ممنون ن لیگ کے ممنون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker