پاکستانتازہ ترین

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی بھارتی جیل سے رہا

اجمیر(ڈیسک رپورٹر) بھارت میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دوروز قبل ان کی ضمانت منظور کی تھی ۔  ڈاکٹر خلیل چشتی کی جیل سے رہائی پچاس پچاس ہزار کے دو بونڈز اور ایک لاکھ کی شخصی ضمانت پر عمل میں آئی ہے ۔۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دوروز قبل انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم انہیں اگلے احکامات تک جیل میں رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔۔  سپریم کورٹ نے انہیں کراچی بھیجنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے منظور کرلی ہے اور ان کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ اس کے لیے علیحدہ پٹیشن دائر کی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button