بین الاقوامیتازہ ترین

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں پشاور دہشت گردی میں شہید بچوں کیلئے دعائیں

جدہ(مانیٹرنگ سیل) مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پشاور کے اسکول میں دہشت گردی کے بدترین واقعے میں شہید بچوں کیلئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں، امام کعبہ اور امام مسجد نبوی کا کہنا ہے کہ اسلام میں بچوں کا قتل حرام قرار دیا گیا ہے۔ پشاور کے اسکول میں دہشت گردوں کے بدترین واقعے پر امام کعبہ اور امام مسجد نبوی نے شدید مذمت کی ہے، نماز جمعہ کے اجتماعات میں 130 سے زائد شہید بچوں کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کرائی گئیں۔ امام کعبہ کہتے ہیں کہ بچوں کے قاتلوں کو خدا کبھی معاف نہیں کرتا، اسلام میں بچوں کا قتل حرام قرار دیا گیا ہے۔ امام مسجد نبوی ﷺ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عیدالفطر کیلئے 139 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کئے: سٹیٹ بینک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker