تازہ ترینعلاقائی

خانیوال:پنچائیت کےحکم پر5کمسن بچوں کی ماں قتل

خانیوال میں پنچائیت کے حکم پر پانچ بچوں کی ماں کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا گیا۔ بچے ماں کی لاش پر کھڑے روتے رہے۔خانیوال میں پنچائیت نے پانچ بچوں کی ماں کو سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد رضیہ بی بی کے سر پر اینٹیں مار کر اسے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کا شوہر بھی لاپتہ ہے۔ خدشہ ہے کہ اسے پنچائیت کے فیصلے پر عمل کرنیوالوں نے اغوا کر لیا ہے۔ مقتولہ خاتون کے ورثاءنے الزام عائد کیا ہے ان کا راجہ محبوب اور راجہ ارسلان سے جھگڑا چل رہا تھا۔ انہی لوگوں نے رضیہ بی بی کا قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button