پاکستانتازہ ترین

خانیوال:مریم بی بی کےلواحقین کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی امداد

خانیوال(نمائندہ خصوصی) مبینہ طور پر پنچایت کےحکم پرقتل کی گئی مریم بی بی کےلواحقین کی دادرسی کےلئے وزیراعلی پنجاب ان کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے مقتولہ کے ورثاء سے ملاقات کی اورپانچ لاکھ روپے امداد کا چیک دیا۔تین دن پہلے کچا کھوہ خانیوال میں پیش آیا تھا رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ جس میں مبینہ طور پر پانچ بچوں کی ماں مریم کو پنچایتی حکم پراینٹیں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ میڈیا پر خبر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دادرسی کےلئے متاثرین کے گھر پہنچ گئے۔ انھوں نے ورثاء سے ملاقات کی اورپانچ لاکھ روپے امدادکاچیک دیا۔شہبازشریف نے پولیس کو جلد ازجلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا لواحقین کو انصاف دلانے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ورثاء نے امدادی رقم کا چیک ملنے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔ انکاکہنا تھا ان کی آواز حکومت تک پہنچانے پر اے آر وائی نیوزکے شکر گزار ہیں۔ اُنہیں انصاف ملنے کی پوری توقع ہے۔ سپریم کورٹ نے واقعے پر آئی جی پنجاب کو پیر کے روز طلب کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں  کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker