تازہ ترینعلاقائی

خانیوال:سنگسارخاتون کی قبرکشائی، لاش کے نمونےلےلئےگئے

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال کے نواحی علاقے میں خاتون کو اینٹیں مار کر نے کے واقعہ کا سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد خاتون کی قبر کشائی اور جسمانی نمونے حاصل کرکے ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ کچاکھوہ کے نواحی علاقے 15/8Rمیں 17 اور 18 جولائی کی رات پانچ بچوں کی ماں مریم نامی خاتون کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کردیا گیاتھا۔سپریم کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو تحقیقات کی ہدایات دیں۔ جس پر آج صوبائی تحقیقات ٹیم نے خاتون کی قبر کشائی کی ہے ،قبر کشائی کے بعد مقتولہ کے جسم کے نمونے لینے کے بعد ٹیم لاہور روانہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!