پاکستانتازہ ترین

خانیوال:PPP کے 3 MPA مستعفی، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان

 خانیوال(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے 3 ایم پی اے نے استعفی دے دیا، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان۔ خانیوال میں پیپلز پارٹی کے منتخب 3 ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دے دیئے جن میں حلقہ 214 سے نشاط خان ڈاہا ، حلقہ 216 سے بابر جاپانی اور حلقہ 218 سے پیر جمیل شاہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ان تینوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور آج استعفے دے دیئے، امکان ہے کہ نشاط خان ڈاہا کو وزیراعلی پنجاب کا مشیر بنایا جاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جماعت اسلامی پانچ فروری کو جلسہ عام منعقد کرے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker