خانیوال (نامہ نگار) خانیوال میں پنچائیتی فیصلہ نہ ماننے پر پسندکی شادی کاارادہ رکھنے والے لڑکی لڑکے کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ خانیوال میں دو انسانی جانیں پنچائیتی فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ کبیر والا کی بستی کھوکھرا کا یوسف،، فرحت بی بی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جس پر فرحت نے پہلے شوہر پر تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کیا ہوا تھا اور خود دارالامان میں رہ رہی تھی۔ خاندان والوں نے مسئلہ حل کرنے اور لڑکی کو شوہر کے پاس بھیجنے کے لیئے پنچائیت لگائی۔ فرحت نے تنسیخ نکاح کا دعوی واپس لینے سے انکارکردیا جس پر پنچائت نے بھیانک فیصلہ دیا اور دونوں پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے یوسف اور فرحت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں لڑکی کی حالت نازک ہے۔ لڑکی کے مطابق اسے الطاف بھٹہ اور ماسٹر افضل نے آگ لگائی۔
You must be logged in to post a comment.