تازہ ترینعلاقائی

خان پورکےمختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

khanpurخان پور (نامہ نگار) خان پور کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہوگیاہے خاص طور پر درانی چوک اور بوائز ہائی سکول کے قریب وجوار میں ٹریفک اکثر بلا ک ہوجاتی ہے ریڑھی اور ٹھیلے لگانے والے افراد سٹرک کے درمیان میں کھڑے ہوجاتے ہیں کوئی شہری احتجاج کرے تو اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنا یا جاتا ہے اس کے علاوہ نہر کنارہ ماڈل ٹاون روڈ ،باغوبہار روڈ نواں کوٹ روڈ پر بھی ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے جس کے خلاف تحصیل کونسل ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے شہریوں نے انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button