بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کی خان زادہ برادری کی جانب سے ٹنڈو الہ یار میں خلیل الرحمٰن عرف بھولو کو قتل اور گھروں میں بلاوجہ چھاپوں گرفتاریوں پر احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو کی خان زادہ برادری کی جانب سے ٹنڈو الہ یار میں خلیل الرحمٰن عرف بھولو کو قتل اور گھروں میں بلاوجہ چھاپوں گرفتاریوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف سندھ حکومت کی زیادتی کے بارے مختلف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ میں حاجی محمود خانزادہ، عبدالوحید خانزادہ، محمد اکرم خانزادہ،نعیم اصغر خانزادہ، ارشاد خانزادہ، طارق خانزادہ، زبیر خانزادہ، منظور خانزادہ، ندیم خانزادہ، ڈاکٹر وقار خانزادہ، ڈاکٹر، شفیق خانزادہ، عمر حیات خانزادہ، خانزادہ، فہیم اصغر خانزادہ، نے شرکت کی۔خانزادہ برادری کے شرکا سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ ٹنڈو الہ یار کی سیاسی سماجی شخصیت خلیل الرحمٰن عرف بھولو پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ ٹنڈو الہ یار کی عدالت میں دن دہاڑے اسد جسکانی اور ان دو نامعلوم ساتھوں نے خلیل الرحمٰن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خلیل الرحمٰن عرف بھولو موقع پر ہے جان بحق ہو گیا۔پولس نے خلیل الرحمٰن کے قاتل اسد جسکانی کو موقع سے گرفتار کرلیا اسد جسکانی کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مگر ٹنڈو الہ یار کی پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے مقتول کے ورثا اور عزیز رشتہ داروں کے گھروں میں چھاپے مار رہی اور انکو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر رہی ہے خانزادہ اتحاد بھائی پھیرونے سندھ حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیل الرحمٰن کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور خلیل الرحمٰن کے عزیز رشتہ داروں کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج کر کے باعزت رہا کیا جائے احتجاجی مظاہرہ میں خانزادہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی
یہ بھی پڑھیے :

بہت عرصے سے آپ سے ملنا چاہ رہا تھا، کرپشن کیخلاف ملکر آوازاٹھائیں گے:بلاول بھٹو کا شیخ رشید سے مکالمہ
اپریل 21, 2016
اوکاڑا:محکمہ صحت،TMAافسران اور عملہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائشگاہوں کا دورہ کریں، سیف اللہ ڈوگر
ستمبر 4, 2013
پشاورموٹر وے انٹر چینج کے قریب دھماکا،امدادی ٹیمیں روانہ
جولائی 19, 2012