پاکستانتازہ ترین

غلام مصطفی کھرکا مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان

کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے پیرپگارا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد کیا۔ اس موقع پر نیشنل پیپلزپارٹی کے چیئرمین مرتضی جتوئی، پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے ۔ غلام مصطفی کھر نے پیر پگارا کے ظہرانے میں شرکت کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے سیاسی پروگرام پر اتفاق کیا۔ پیرپگارا نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ غلام مصطفی کھر اور مرحوم غلام مرتضیٰ جتوئی کی اولاد کو خوش آمدید کہتا ہوں، انہون نے کہا کہ ملکی استحکام کی خاطر سیاسی پارٹیون سے رابطے رکھے جائیں گے بات چیت کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button