تازہ ترینعلاقائی

کھاریاں:الخدمت اسلامک مائیکروفنانس نے 6افراد کے 120,000روپےکے قرضے منظورکئے

کھاریاں(محمد بلال احمد بٹ)صدارت حاجی غضنفر اقبال(ڈائیریکٹر مائیکرو فنانس )،نے کی دیگر شرکا ء میں چوہدری عمران انور (نائب صدر الخدمت فاؤندیشن تحصیل کھاریاں ) مرزا بشارت سعید (صدر الخدمت فاؤندیشن تحصیل سرائے عالمگیر) عبد المناف ( (صدر الخدمت فاؤندیشن مہمند چک ) پروگرام مینجرعدنان افضل اور مائیکرو فنانس مینجرنوید احمد گوندل موجود تھے ۔الخدمت مائیکروفنانس سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے تقر یب جامع مسجدشفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت حاجی غضنفر اقبال(ڈائیریکٹر مائیکرو فنانس )نے کی ۔شرکاء میں چوہدری عمران انور (نائب صدر الخدمت فاؤندیشن تحصیل کھاریاں ) مرزا بشارت سعید (صدر الخدمت فاؤندیشن تحصیل سرائے عالمگیر) عبد المناف ( (صدر الخدمت فاؤندیشن مہمند چک )پروگرام مینجرعدنان افضل اور مائیکرو فنانس مینجرنوید احمد گوندل موجود تھے ۔ حاجی غضنفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستحق افراد کا قرض لینا حق ہے لیکن وہ اپنے حق کا درست استعمال کریں جس کاروبار کے کئے قرضہ حاصل کریں اسی کارو بار میں سرمایہ کاری کریں مزید یہ کہ اپنی ماہانہ اقساط بروقت واپس کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم بلا سود قرضے فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے اپنے خطاب میں الخدمت فاؤندیشن کے کام کہ سراہتے ہوئے کہا کے الخدمت فاؤندیشن اس دور میں امید کی کرن ثابت ہو رئی ہے ۔ یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات اب تک245افراد کو4,561,000/-کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے

یہ بھی پڑھیں  "آپ "ہیں کہ کچھ واضح نہیں کرتے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker