پاکستانتازہ ترین

گوجرانوالہ: خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی3سگے بہن بھائیوں سمیت کئی جاں بحق

khasraگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی3سگے بہن بھائیوں سمیت کئی جاں بحق شہریوں میں خوف وہراس،تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ محلہ پیروشہید بازیگر سمیت مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی گذشتہ روز محنت کش ساجن کے تین کمسن بچے ثقلین،گلناز اور شعبان سمیت کئی بچے جوکہ خسرہ کی میں مبتلا ہوگئے تھے محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہ ہونے کے باعث گذشتہ روز تینوں سگے بہن بھائیوں سمیت دیگر بچے جاں بحق ہوگئے بچوں کی ہلاکت کے بعد والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور وہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے شہر میں خسرہ کے باعث بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور محکمہ صحت کی طرف سے خسرہ سے بچاؤ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہ کرنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے علاقے کے مکینوں نے خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئی اعلیٰ حکام سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میرپور ماتھیلو میں خسرہ کی وجہ سے مزید 2 بچیاں جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker