تازہ ترینعلاقائی

شکار پور میں خسرے سے مزید 4 بچے ہلاک

khasraشکارپور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے ضلع شکار پور میں خسرے نے مزید 4 بچوں کی جان لے لی۔شکار پور میں گزشتہ 8 روز کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی۔شکار پور میں مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اب تک سندھ اور دیگر صوبوں میں اس خطرناک مرض کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 312 ہوگئی ہے۔سندھ کی تحصیل کندھکوٹ میں اب تک 122 بچے موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔ سکھر میں70 اورخیرپور میں 35 بچوں دنیا سے رخصت ہوگئے۔گھوٹکی میں 24 ، لاڑکانہ اور ٹھل میں 8 ، 8 ، نوشہرو فیروز، حیدر آباد اور نواب شاہ میں بھی 2، 2 بچے ہلاک ہوئے۔ پنگریو، جامشورو، مورو اور ٹھٹھہ میں بھی خسرے نے بچوں کو نہیں بخشا۔ خسرے کی وبا نے بلوچستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پشین میں 3 جب کہ قلعہ سیف اللہ میں 2 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہمند ایجنسی کے علاقوں سلطان خیل اور غازی کور میں بھی ایک ہفتے کے دوران 2 بچے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  غداری کیس میں مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker